Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

آزاد کشمیر: لاک ڈاون مزید سخت کرنے کا اعلان

شائع 18 مئ 2020 02:50pm

آزاد کشمیرحکومت نےلاک ڈاؤن مزیددوہفتوں کیلئےسخت کرنے کا کرنے کا اعلان کردیا،دیہی علاقوں اورشہروں سے بڑی تعداد میں خواتین،بچوں اورنوجوانوں نے حفاظتی تدابیرکوروندتے ہوئے بازاروں کا رخ کرلیا۔

 آزاد کشمیرحکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی ختم کرنےاورآئندہ دوہفتوں کیلئے لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کے فیصلہ کے بعد آزاد کشمیرکے بازاروں اورتجارتی مراکز میں عید کی خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کا ہجوم امڈ آیا،خواتین،بچوں،بوڑھوں اورنوجوانوں نےایس اوپیزکی دھجیاں بکھیردیں صورتحال انتظامیہ اورپولیس کے کنٹرول سے باہرہوگئی ۔

مظفرآباد شہر اور نواحی علاقوں سے عید کی خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث اس مرتبہ عید کی خوشیاں مانند پڑ گئی ہیں البتہ شہری حکومتی اقدامات سے خوش بھی ہیں اور نالاں بھی ۔

آزاد کشمیر کے شہریوں اورتاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عیدالفطرتک لاک ڈاؤن میں سختی کے فیصلے پرنظرثانی کی جائے۔